حرا کے بعد ایک اور نوجوان لڑکی شادی سے ایک روز پہلے قتل

حرا کے بعد ایک اور نوجوان لڑکی شادی سے ایک روز پہلے قتل
حرا کے بعد ایک اور نوجوان لڑکی شادی سے ایک روز پہلے قتل

  



سرگودھا(ویب ڈیسک) شاہینوں کے شہر سرگودھا میں بھی شادی سے قبل لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔

سرگودھا کے علاقے منگو وال میں شادی کا گھر اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گیا جب ایک روز قبل ہی دلہن بننے والی لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق 18 سالہ مقتولہ سحرش اپنے گھر والوں کے ہمراہ شادی کی خریداری کر کے گھر واپس جا رہی تھی کہ ملزمان نے نشانہ بنایا اور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتولہ سحرش کی آج  شادی تھی۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کوٹلہ فتح خان کے قریب  فائرنگ کی جس کی وجہ سے مقتولہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں بھی 22 سالہ لڑکی حرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کی شادی آج ہونا تھی تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے جلد ہی قاتل کو گرفتار کر لیا۔ مقتولہ کا قاتل اس کا بہنوئی ہی نکلا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے فون کی مدد سے دو قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا تھا۔ دوران تفتیش ملزم عدنان نے حرا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا جو مقتولہ کا ہونے والا بہنوئی تھا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /سرگودھا