جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے خوشخبری،مظفرگڑھ میں جدید سہولیات کے حامل ہسپتال کا افتتاح بدھ کو ہوگا

جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے خوشخبری،مظفرگڑھ میں جدید سہولیات کے حامل ہسپتال ...
جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے خوشخبری،مظفرگڑھ میں جدید سہولیات کے حامل ہسپتال کا افتتاح بدھ کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے خوشی کی خبریہ ہے کہ چوک پیر جہانیاں مظفرگڑھ میں جدید آلات سے مزین ہسپتال کاافتتاح ستائیس نومبربروز بدھ کو ہونے جا رہا ہے جس میں ضرورتمندوں سے خصوصی شفقت کی جائے گی۔
حسین میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ذوالقرنین بخاری کاکہنا ہے کہ علاقے میں مناسب اور معیاری طبی سہولیات کی کمی کے پیش نظرہسپتال کا قیام عمل میں لایاجارہاہے۔جس میں ضرورت مند اور مستحق مریضوں کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔
حسین میڈیکل کمپلیکس چوک پیرجہانیاں ، نزد مثالی زکریا سکینڈری سکول علی پور روڈ مظفر گڑھ میں قائم کیاگیاہے۔پیتھالوجسٹ ڈاکٹرثاقب حسین ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر ہوں گے جبکہ دیگر ماہرین میں ماہر امراض ہڈی جوڑ ڈاکٹر محمد نعیم گشکوری، ماہر امراض ناک کان اور گلہ ڈاکٹربدر منیر، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سمیرا ظہور، ماہر امراض بلڈپریشر،شوگر ،معدہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ماہر امراض گردہ مثانہ پتھری وغیرہ ڈاکٹر محمد خالد اور ماہرامراض سینہ و ٹی بی ڈاکٹر عبدالباسط شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مذکورہ تمام ڈاکٹرز نہ صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں بلکہ وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
سید ذوالقرنین بخاری کاکہناتھا کہ خدمت خلق کیلئے کی گئی اس کوشش سے مقامی اور دوسرے شہروں سے آنے والے لوگ مستفید ہوسکیں گے، عمومی طور پر پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریض بڑے شہروں میں موجود ہسپتالوں تک پہنچ ہی نہیں پاتے، اسی لیے مکانوں پر پیسے لگانے کی بجائے انسانیت کی خدمت اور انسانوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تاکہ لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب ترین اعلیٰ اور معیاری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔