برسبین ٹیسٹ،آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور5 رنزسے شکست دیدی

برسبین ٹیسٹ،آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور5 رنزسے شکست دیدی
برسبین ٹیسٹ،آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور5 رنزسے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگزاور5 رنز سے شکست دیدی،دوسری اننگز میں قومی ٹیم 335 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 104 ،محمد رضوان 95 رنز سکور بنا کر نمایاں رہے۔
گابا کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 580 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے لیبوشاگنے نے 185 اور ڈیوڈ وارنر نے 154 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، شاہین شاہ اور حارث سہیل نے دو دو جبکہ نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز سکور کئے تھے۔کینگروز نے پاکستان کے 240 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز کا پراعتماد آغاز کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور جو برنز نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لئے 222 رنز کی شراکت داری قائم کی۔خیال رہے پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔
قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز سلامی بلے باز اظہر علی اور شان مسعود نے کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کےلئے 74 رنز کی شراکت داری قائم کی۔شان مسعود 27 رنز بنا کر پٹ کمنز کی گیند پر سیکنڈ سلپ میں اسٹیو سمتھ کو کیچ تھما بیٹھے اور اگلے ہی اوور میں کپتان اظہر علی بھی 39 رنز بنا کر ہیزلووڈ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔سلامی بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل، بابر اعظم اور افتخار احمد بھی جلد پولین لوٹ گئے۔اظہر علی الیون نے 39 گیندوں پر 3 رنز بنا کر چار وکٹیں گنوائیں۔یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق اور یاسر شاہ کے درمیان اچھی شراکت داری قائم ہوئی۔یاسر شاہ 27 رنز جبکہ اسد شفیق 76 رنز کی بہترین اننگرز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک نے چار، کمننز نے تین جبکہ ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے ٹاپ آرڈر پھر ناکام رہے ،آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگزاور5 رنز سے شکست دیدی،دوسری اننگز میں قومی ٹیم 335 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 104 ،محمد رضوان نے 95 رنز سکور کئے۔ شان مسعود اور یاسر شاہ نے 42 ،42 رنز بنائے ،اظہر علی 5 ،عمران خان 5 ،حارث سہیل 8 ،شاہین شاہ آفریدی10 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، اسد شفیق ا ورافتحار احمد کوئی رن بنائے بغیر آﺅٹ ہوئے ۔

مزید :

کھیل -