لاہور ،پولیس پتنگ بازی پر پابندی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ،گلے پر ڈور پھرنے سے ایک اور7 سالہ بچہ زخمی

لاہور ،پولیس پتنگ بازی پر پابندی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ،گلے پر ڈور ...
لاہور ،پولیس پتنگ بازی پر پابندی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ،گلے پر ڈور پھرنے سے ایک اور7 سالہ بچہ زخمی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں پولیس پتنگ بازی پر پابندی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی ،پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے ،وحدت کالونی میں 7 سالہ بچے کی گردن پر ڈور پھر گئی جس سے بچے کا گلابری طرح کٹ گیا،بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بروقت کارروائی سے بچے کی جاں بچ گئی ہے۔

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ 7 سالہ ابوبکر اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سامان لینے گھر سے نکلاتھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی جس سے اس کا گلابری طرح کٹ گیا ہے ،بروقت طبی امداد سے بچے کی جان بچ گئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور