’میں مسلمان ہوں اور میرا عقیدہ مجھے اجازت نہیں دیتاکہ۔۔۔‘،لندن میں مسلم لڑکی نے بہادری کی نئی مثال قائم کردی

’میں مسلمان ہوں اور میرا عقیدہ مجھے اجازت نہیں دیتاکہ۔۔۔‘،لندن میں مسلم ...
’میں مسلمان ہوں اور میرا عقیدہ مجھے اجازت نہیں دیتاکہ۔۔۔‘،لندن میں مسلم لڑکی نے بہادری کی نئی مثال قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں یہودی خاندان کو بچانے کیلئے مسلم لڑکی نے بہادری کی مثال قائم کردی۔لندن میں ایک ٹرین میں ایک شخص نے یہودی باپ اور اس کے کم سن بچے کو کپہ پہننے پر تضحیک کا نشانہ بنایا تو مسلمان خاتون دونوں باپ بیٹے کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں او ر اس نوجوان کو چپ کروادیا اور کہا میں مسلمان ہوں اور میرا عقیدہ مجھے ظلم پر چپ رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔

یہودی باپ بیٹے کومذہبی منافرت سے بچانے پر عاصمہ شیخ کی بہادری کے چرچے ہورہے ہیں۔ٹویٹر پرمسلم خاتون کے بہادری کوخوب سراہا جا رہا ہے اور لوگ انہیں خصوصی ایواڈ دینے کی تجاویزدے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پردنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد ان کے حق میں پوسٹ کررہی ہے اور ر ان کی بہادری کو سراہ رہی ہے۔

الیژن ایلوی نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”عاصمہ آپ کی اس بہادری اوریہود خاندان کو نسل پرستانہ جملوںسے بچانے کیلئے آپ کا شکریہ،ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں شدت پسندی بڑھ رہی ہے آپ امید کا دیاہو۔امید ہے دوسرے بھی آپ کی پیروی کریں گے،نیویارک سے محبتوں اور امن کا پیغام کا قبول کیجئے


ہیلینا نے عاصمہ کیلئے محبتوں اور احترام کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ آپ نے بہت اچھا کیا،ہر شخص کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ پرامن طریقے سے زندگی بسر کرے۔


ایک خاتون نے کہا عاصمہ اگر آپ یہ پڑھ رہی ہیں تو میں آپ کو گلے لگاناچاہتی ہوں۔


ایک اور شخص نے لکھا یہ مسلمان لڑکی ایک ستارے کی مانند ہے۔


سماجی رابطے کی ہی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عاصمہ نے کہا وہ لوگوں کے جذبات اور ان کی محبتوں کو دیکھ کر اشکبارہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا وہاں موجود بیشتر لوگ اس شخص کے جملوں کو ناپسند کررہے تھے تاہم انہیں ان کا مذہب اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ یہ سب دیکھ کر چپ رہیں۔

انہوں نے کہا ایک ماں ہونے اور مسلمان ہونے کے ناطے وہ جانتی ہیںکہ اس طرح کی مذہبی منافرت کس قدر تکلیف دہ ہوتی ہے۔دوسری جانب پولیس نے یہودی باپ اور بیٹے کا مذاق اڑانے والے شخص گرفتار کرلیا۔