کیا آپ عمران خان کیلئے بری طرح روئی ہیں؟ایک سوال پر جمائما خان نے کیا جواب دیا جانئے

کیا آپ عمران خان کیلئے بری طرح روئی ہیں؟ایک سوال پر جمائما خان نے کیا جواب ...
کیا آپ عمران خان کیلئے بری طرح روئی ہیں؟ایک سوال پر جمائما خان نے کیا جواب دیا جانئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی پہلی اہلیہ جمائماگولڈ اسمتھ کی شادی ٹوٹے مدت گزر چکی ہے لیکن جمائما خان سے پاکستانی عوام کی محبت آج بھی برقرار ہے۔جمائما بھی ٹویٹر پرپاکستانی سیاست یا عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں جسے پاکستان میڈیا خوب کووریج بھی دیتا ہے۔

بعض اوقات لوگ ان سے عمران خان سے متعلق انتہائی حساس اور نجی نوعیت کے سوال کرکے انہیں ماضی میں لے جانے کی کوشش کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں لیکن اس بار ایک شخص نے ایک غیر متعلق پوسٹ پر جمائما خان سے ایسا سوال کردیا کہ وہ تقریبا لاجواب ہوگئیں۔

جمائما کی ٹویٹر پر کی گئی ایک پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کبھی عمران خان کیلئے بری طرح روئی ہیں؟۔جہانزیب نامی اس صارف کے سوال پر لوگوں نے تو انہیں خوب لعن طن کی جبکہ جمائمانے جواب ’واہ‘ کہہ کر سوال کا جواب دیا۔

سوال پر لوگوں نے جہانزیب نامی صارف پر تنقید کی لیکن جیسے ہی جمائما نے جواب دیا لوگوں نے بھی موڈ اچھا کرلیا اوردلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔

ایک صاحب نے تو عمران خان کی تصویر کے ساتھ پوری غزل ہی پوسٹ کردی

دیگر کئی افراد نے بھی جمائما اور عمران کی تصاویر کے ساتھ درد بھری شاعری کرنے لگے۔

 

ہالف ڈاکٹر نامی صارف نے کہا جانی اب نہ رونا انہیں نئی مل گئی ہے

کوئین نامی صارف نے wowکامطلب کچھ یوں بیان کیا۔

انتہائی ذاتی نوعیت کے سوال یقینا نہیں کرنے چاہئیں لیکن جمائما کے جواب نے ٹویٹر صارفین کو ایک نیا موضوع ضرور دے دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس