میٹروسٹورز نے حکومت کی وجہ سے سبزیاں بیچنا بند کردیں، ایک اور حیرت انگیز خبرآگئی

میٹروسٹورز نے حکومت کی وجہ سے سبزیاں بیچنا بند کردیں، ایک اور حیرت انگیز ...
میٹروسٹورز نے حکومت کی وجہ سے سبزیاں بیچنا بند کردیں، ایک اور حیرت انگیز خبرآگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نمایاں  جنرل سٹورز میں سے ایک میٹرو نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت ان پر سبزیوں اورپھلوں کی قیمت ناقابل عمل حد تک کم کرنے کیلئے دباو ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے وہ سبزیاں بیچنابند کررہے ہیں۔

سینئر صحافی عمر قریشی نے اپنی ٹویٹ میں میٹرو اسٹور کی جانب سے لگائے گئے ایک بورڈ کی تصویرشیئر کی ہے۔ بورڈ میں میٹرو اسٹور انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیاہے کہ بدقسمتی سے وہ سبزیوں اورپھلوں کی فروخت بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ حکومت انہیں ایسی قیمت پر سبزیاں اور پھل بیچنے کا کہہ رہی ہے جو ممکن ہی نہیں۔

اسٹور انتظامیہ کے مطابق لوگ یہاں سے فریش اور درجہ اول کی سبزیاں اور پھل خریدتے ہیں لیکن ان کیلئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ نقصان بردا شت کریں اور مذکورہ اشیا سرکاری قیمت پر فروخت کریں۔انتظامیہ کے مطابق وہ مزید بھاری جرمانے اور ملازمین کی گرفتاریاں بھی برداشت نہیں کرسکتے ۔

بیان میں صارفین سے کہا گیا ہے کہ جیسے ہی حکومت اپنی موجودہ پالیسی بدلے گی وہ ایک بار پھر اپنے کسٹمرز کو فریش پھل اور سبزیاں مناسب قیمت پر فروخت کریں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور