ٹیسٹ میچ میں پارٹنر شپ بہت اہم ہوتی ہے،ہم پہلی اننگز میں زیادہ رنز نہ بناسکے،اظہر علی

ٹیسٹ میچ میں پارٹنر شپ بہت اہم ہوتی ہے،ہم پہلی اننگز میں زیادہ رنز نہ ...

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں پارٹنر شپ بہت اہم ہوتی ہے،ہم پہلی اننگز میں زیادہ رنز نہ بناسکے،ہم آسٹریلوی ٹیم پر دباﺅ ڈالنے میں ناکام رہے، اگلے میچ میں جیت کیلئے پرعزم ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو ایک اننگز اور5 رنز سے شکست دیدی،قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلی اننگز میں زیادہ رنز نہ بنا سکے ،اگر ایک سیشن براکھیلیں تو واپسی مشکل ہو جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ بابراعظم ،محمد رضوان،یاسرشاہ اورشان مسعود نے اچھی کارکردگی دکھائی،آج وکٹ اچھی تھی،آسٹریلیا نے اچھی باولنگ کی،انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں پارٹنر شپ بہت اہم ہوتی ہے،ہم پہلی اننگز میں زیادہ رنز نہ بناسکے،انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلوی ٹیم پر دباﺅ ڈالنے میں ناکام رہے ، اگلے میچ میں جیت کیلئے پرعزم ہیں ۔

مزید : کھیل