وہ ہوٹل جس نے شہریوں کو نیند پوری کرنے کے لیے مفت سروس کی آفر کردی

وہ ہوٹل جس نے شہریوں کو نیند پوری کرنے کے لیے مفت سروس کی آفر کردی
وہ ہوٹل جس نے شہریوں کو نیند پوری کرنے کے لیے مفت سروس کی آفر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈن برگ(ویب ڈیسک) والدین بننے سے پہلے والی پُرسکون نیند کا کوئی نعمل البدل نہیں ہے اور اس بات سے تقریباً تمام وہ لوگ اتفاق کرتے ہوں گے جو نو والدین ہیں، جیسے ہی ان کی زندگی میں ایک نومولودشامل ہوجاتا ہے تو ان کی رات کی نیندیں بالکل پوری نہیں ہوتی۔

اس ضمن میںسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن برگ کے ایک ہوٹل نے نئے والدین کو نیند پوری کرنے کے لیے ہوٹل میں مفت قیام کی پیشکش کی ہے۔

’YOTEL‘ ہوٹل کے جنرل منیجر اسٹورٹ ڈگلس کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ماں باپ کی مدد کرنا ہے کیونکہ خود ایک والدین کی حیثیت سے میں یہ جانتا ہوں کہ نیند کتنی قیمتی ہوتی ہے۔
یہ ہوٹل ایسے والدین کو آرام اور سکون سے نیند پوری کرنے کی مفت سہولیات فراہم کرتا ہے جن کی نیندیں نومولود کی وجہ سے متاثر ہوتی ہیں۔ہوٹل میں والدین کو بہترین نیند کے تمام تر مواقع فراہم کیے جاتے ہیں اور ہوٹل اپنی اس پیشکش میں تمام تر ایسی سہولیات فراہم کرتا ہے جو کہ پر سکون نیند کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے۔ان سہولیات میں  سمارٹ ایڈجسٹیبل بستر، جیل میموری میٹرس اور ایڈجسٹبل لائٹس شامل ہیں۔ہوٹل میں 100 کمرے ایسے والدین کے لیے مختص کیے گئے ہیں جن کو واقعی ایک پُرسکون نیند کی اشد ضرورت ہے۔

ہوٹل نومولود سے لے کر 3 سال کی عمر کے بچوں کے نئے والدین کو یہ پیکیج پیش کرتا ہے اور اس ہوٹل میں چیک ان کرنے کے بعد والدین کو ایک درست پرسنل چائلڈ ہیلتھ ریکارڈ پیش کرنا ہوتا ہے۔