اسلام آباد ائیرپورٹ پرنادرا کو مطلوب2افراد گرفتار

اسلام آباد ائیرپورٹ پرنادرا کو مطلوب2افراد گرفتار
اسلام آباد ائیرپورٹ پرنادرا کو مطلوب2افراد گرفتار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ایئر پورٹ پر نادرا کو مطلوب 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،ایف آئی اے نے عمران خان اور حیدر علی کو سیل منتقل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرستان کا رہائشی حیدر علی غیر ملکی پرواز سے جدہ جانا چاہتا تھاجبکہ نادرا کو مطلوب شخص عمران خان ترکی جانا چاہتا تھا، ایئرپورٹ انتظامیہ نے دونوں افراد کا نام مطلوبہ افراد کی فہرست میں موجود ہونے پر حراست میں لے لیا،ایف آئی اے نے ملزموں کو حوالات میں منتقل کردیاجہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد