لاہور ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت2 افراد گرفتار

لاہور ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ...
لاہور ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت2 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ایئرپورٹ پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی،ایف آئی اے نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکرکے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اے این ایف نے لاہور ایئر پورٹ پرمنشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،اے این ایف کا کہنا ہے کہ قصور کا رہائشی احسن عارف لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے شہر ریاض جا رہا تھا ،ملزم نے آئس ہیروئن سامان کے اندر چھپا رکھی تھی ،تلاشی کے دوران ملزم کے سامان سے لاکھوں مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی، دوسری کارروائی میں بھلوال کے منیرسے لاکھوں روپے کی آئس ہیروئن برآمدکرلی گئی ،ملزموں کو گرفتارکرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔