سی پیک خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا،امریکی خدشات سے اتفاق نہیں ،فردوس عاشق اعوان

سی پیک خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا،امریکی خدشات سے ...
سی پیک خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا،امریکی خدشات سے اتفاق نہیں ،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سی پیک ہماری ترجیح نمبر ایک ہے،یہ عظیم راہداری پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گی،اس منصوبے کے حوالے سے امریکی خدشات سے اتفاق نہیں کرتے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔چین ہمارا قریبی دوست ہے، آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ ڈٹ کر ساتھ دیا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناہے کہ شہد سے میٹھی، ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری پاک چین دوستی دنیا میں ایک مثال بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے عوام کیلئے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،چین سے لیے گئے کمرشل قرض میں آنے والے ماہ و سال میں کمی نظر آئے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد