وہ وقت جب پاکستانی لڑکی کے عشق میں ’پاگل‘غیرملکی پکڑا گیا، انعام کا بھی اعلان ، نہایت دلچسپ پریم کہانی

وہ وقت جب پاکستانی لڑکی کے عشق میں ’پاگل‘غیرملکی پکڑا گیا، انعام کا بھی ...
وہ وقت جب پاکستانی لڑکی کے عشق میں ’پاگل‘غیرملکی پکڑا گیا، انعام کا بھی اعلان ، نہایت دلچسپ پریم کہانی

  



چترال (مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کی خواہش لیے چترال آنیوالے غیرملکی کو حراست میں لے لیاگیا تھا جبکہ ملزم اس سے قبل بھی شادی کی ناکام کوشش کرچکاہے، 2016 میں اس نے شادی میں مدد دینے والے مقامی افراد کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کررکھا تھا لیکن پکڑاگیا۔

 بی بی سی کے مطابق  چترال کے ایس پی انویسٹی گیشن شیر احمد نے بتایا کہ مذکورہ غیر ملکی کو شک کی بنا پر پولیس نے گرفتار کیا ہے کیونکہ یہ شخص 25 دسمبر کو بھی چترال آیا تھا اور شادی کرنے کی کوشش کررہا تھا، گرفتار ہونے والے غیر ملکی شخص کا تعلق روس سے ہے جو خود کو ماسکو کا رہائش پذیر بتاتا ہے۔

ایک دفعہ پکڑے جانے پر ڈی پورٹ ہونے کے بعد بھیس بدل کر ملزم دوبارہ 29مارچ کوچترال آدھمکا لیکن اب کی بار پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، اب پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کی تحقیقات کررہے ہی ہے کہ آخر یہ شخص چترال میں شادی اور گھر بنانے میں دلچسپی کیوں لے رہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق غیر ملکی جس کا نام اپینگس اور اسلامی نام تورود علی ہے نےاردو زبان میں ایک اشتہار چترال کے مختلف مقامات پر چسپاں کیا ہے کہ ’وہ مسلمان ہے اور روس کا باشندہ ہے،چترال میں شادی اور گھر تعمیر کرنے کا خواہش رکھتا ہے‘۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص نے شادی میں مدد دینے والے کو دس لاکھ روپے معاوضہ دینے کی بھی پیش کش کی ہےتاہم کسی بھی مدد سے پہلے پولیس پہنچ گئی اور دھرلیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس