سی پیک منصوبوں کیلئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں بلکہ ۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حقیقت بتا دی

سی پیک منصوبوں کیلئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں بلکہ ۔۔۔مسلم لیگ ن ...
سی پیک منصوبوں کیلئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں بلکہ ۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حقیقت بتا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کیلئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں، قرض تقریباً5 ارب ڈالر ہے ۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کیلئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں،قرض تقریباً5 ارب ڈالر ہے ،قرضوں کی ادائیگی کی مدت20 سے 25 سال اورشرح سود اوسطاً2 فیصد ہے ،انہوں نے کہا کہ توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں،بلاشبہ یہ قرضہ نہیں بلکہ برادر ملک کی پاکستان کیلئے خصوصی رعایت ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد