"وہ پاکستانی جن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھارتی پولیس مانیٹرنگ کررہی ہے" خود ہی غلطی سے بھانڈا پھوڑ دیا

"وہ پاکستانی جن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھارتی پولیس مانیٹرنگ کررہی ہے" خود ...

  



کراچی (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پولیس نے غیر ارادی طور پر صحافیوں کو ای میل کے ذریعے ان افراد کی فہرست بھیج دی جن کا ٹوئٹر اکاوئنٹس مانیٹر کئے جارہے ہیں ، ان افرا د میں پاکستانی سیاستدان ، سرگرم کارکن اور صحافی بھی شامل ہیں ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ان افراد میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور سینئر صحافی حامد میر سمیت ، انسانی حقوق کی سرگرم کارکن شہلا راشد اور کشمیری صحافی احمد علی فیاض کے نام بھی شامل ہیں ۔ اسی طرح جرمن نیوز چینل ، ترکش ٹی وی ، پاکستانی نیوز چینلز اور سرکاری ریڈیو کے نام بھی شامل ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں پولیس ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیرکی پولیس ا ن افراد کے ٹوئٹر اکائونٹس کا ریکارڈ رکھتی ہے جو کشمیر سے متعلق ٹوئیٹس کرتے ہیں ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی