ڈیفنس میں رکشہ ڈرائیور کے قتل کامعمہ حل ہوگیا، خاتون ساتھی سمیت گرفتار

ڈیفنس میں رکشہ ڈرائیور کے قتل کامعمہ حل ہوگیا، خاتون ساتھی سمیت گرفتار
ڈیفنس میں رکشہ ڈرائیور کے قتل کامعمہ حل ہوگیا، خاتون ساتھی سمیت گرفتار

  



کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان راحت میں رکشہ ڈرائیور کے قتل کامعمہ حل ہوگیا۔

کراچی کے ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جبکہ رکشہ ڈرائیور کے قتل میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گوفتار کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون نے گزشتہ روز ملزم سجاول کے پستول سے فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور محمد اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق قتل میں استعمال ہونے والا پستول ملزم سجاول سے برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمہ نے بیان دیا ہے کہ سجاول کی گن دیکھ رہی تھی اتفاقیہ گولی چل گئی۔شیراز نذیر کے مطابق مقدمہ گزری تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لیاجائے گا، ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی