زیادتی کا مقدمہ واپس نہ لینے پر ملزمان کا ایک مرتبہ پھر خاتون پر حملہ، اب کیا شرمناک حرکت کی ؟ مقدمہ درج

زیادتی کا مقدمہ واپس نہ لینے پر ملزمان کا ایک مرتبہ پھر خاتون پر حملہ، اب کیا ...
زیادتی کا مقدمہ واپس نہ لینے پر ملزمان کا ایک مرتبہ پھر خاتون پر حملہ، اب کیا شرمناک حرکت کی ؟ مقدمہ درج

  



لاہور (ویب ڈیسک) رائےونڈ  کی رہائشی خاتون کا سر مونڈھنے کے واقعے کا  رائےونڈ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

رائےونڈ کی رہائشی 60سالہ خاتون شہناز بی بی نے الزام لگایا ہے کہ ملزمان نے زیادتی کا مقدمہ واپس نہ لینے پر اس کا سر مونڈھ دیا تھا، مگر پولیس اس کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کر رہی تھی۔شہناز بی بی نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ ملزم اعظم اور وارث ان کے دربار کی قیمتی جگہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ملزمان نے کچھ عرصہ قبل اسے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھاجس کا اس نے مقدمہ درج کرا دیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم مقدمہ واپس لینے کے لئے اسے دھمکیاں دیتے رہے، مگر دھمکیوں میں نہ آنے پر ملزمان نے اس کےسر کے بال مونڈھ دیئے۔

شہناز  بی بی نے بتایا کہ اس نے پولیس کو درخواست دی، مگرپولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی تھی لیکن بات میڈیا پر آئی تو پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور