دفتر خارجہ خواتین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سالانہ میلہ، وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ اور بالزکتنے میں نیلام ہوئے،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

دفتر خارجہ خواتین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سالانہ میلہ، وزیراعظم عمران خان ...
دفتر خارجہ خواتین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سالانہ میلہ، وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ اور بالزکتنے میں نیلام ہوئے،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان دفتر خارجہ خواتین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سالانہ میلے میں وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ 2 بیٹ،2 بالز کی نیلامی کی گئی ،وزیراعظم عمران خان نے یہ بیٹ اور بالز خصوصی طور پرپفوا بازار میں چندہ کئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ ”کرکٹ بال“50 ہزار میں نیلام ہو گئے،وزیراعظم کا دستخط شدہ بیٹ بھی ایک لاکھ55 ہزار روپے میں فروخت ہو گیا،وزیراعظم کا بیٹ خریدنے والے شخص نے دوسرابیٹ وزارت خارجہ کو عطیہ کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد