جعلی اکاﺅنٹس کیس،نیب راولپنڈی نے کرپشن کے 298 ملین روپے ریکور کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب راولپنڈی نے کرپشن کے 298 ملین روپے ریکور کرلئے ،منصوبے کے 4 ملزموں اور2 کمپنیوں نے پلی بار گین کرلی ۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں کرپشن کے 298 ملین روپے ریکور کرلئے ، منصوبے کے 4 ملزموں اور2 کمپنیوں نے پلی بار گین کرلی ۔ملزمان عبدالستار قریشی ،عبدالرشید چنا،اسلم پرویز میمن اور بلدیا نے پلی بار گین کی ،منصوبے میں شامل دو کمپنیوں نے بھی رقم واپس کردی۔ملزموں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ شرجیل میمن کی ایما پر کیا تھا،واضح رہے کہ ملزم عبدالستار اسی کیس میں وعدہ معاف گواہ بھی بن چکے ہیں۔