تبدیلی جھوٹی، بیماریاں اور مصیبتیں اللہ کاعذاب ہیں،مصطفی کمال

تبدیلی جھوٹی، بیماریاں اور مصیبتیں اللہ کاعذاب ہیں،مصطفی کمال
تبدیلی جھوٹی، بیماریاں اور مصیبتیں اللہ کاعذاب ہیں،مصطفی کمال

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کتے کے کاٹنے جیسے واقعات، ڈینگی جیسی بیماریوں میں اضافہ اور آئے روز بڑھتے مصائب دراصل اللہ تعالیٰ کا عذاب ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف تحریک انصاف کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔پانچ سال حکمرانی کیلئے پاکستان کے درد کو سمجھنا ہوگا۔لیکن وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کوتیارنہیں۔

انہوں نے کہاآج کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ملک کاانفرااسٹرکچرتباہ،نوکریاں ختم ہوگئی ہیں۔ہردن پاکستان کوتباہ کیاجارہاہے۔یہ کیسی تبدیلی ہے یہ جھوٹی تبدیلی ہے۔تحریک انصاف نے پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی نظام ختم کردیا ہے۔

انہوں نے کہاپی ایس پی ہی پاکستان کامستقبل ہے جس میںوزیراعظم،وزیراعلیٰ اورمیئرکی پارٹی سے لوگ روزانہ شمولیت کیلئے آرہے ہیں۔انہوں نے کہالوگوں کی شمولیت ہمارے نظریے کی جیت ہے۔،مصطفی کمال کے بقول اپنے دورمیں کراچی کوترقی دی جس کی پوراملک مثالیں دیتاتھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی