”سر! نیچے والی آنٹی ۔۔۔“شہری کی ایسی شکایت کہ ڈی سی اسلام آباد نے سر پکڑ لیا

”سر! نیچے والی آنٹی ۔۔۔“شہری کی ایسی شکایت کہ ڈی سی اسلام آباد نے سر پکڑ لیا
”سر! نیچے والی آنٹی ۔۔۔“شہری کی ایسی شکایت کہ ڈی سی اسلام آباد نے سر پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقت سوشل میڈیا پر نہ صرف متحرک ہیں بلکہ ان کی ٹیم چوبیس گھنٹوں میں شہر اقتدار کے باسیوں کے مسائل حل کرنے یا ان پرکارروائی کرنے کی شہرت بھی رکھتی ہے۔
لیکن ہمیشہ ان کے اکاونٹس پر سنجیدہ شکایات نہیں آتیں،کچھ لوگ اس پلیٹ فارم کر بھی طنز و مزاح سے خالی نہیں رکھتے۔جس کا ثبوت دیا ایک اویس خان نامی ایک شہری نے۔موصوف نے جو شایدکسی گھر کی بالائی منزل پررہتے ہیں اپنا مسئلہ کچھ یوں بتایا کہ” سر نیچے والی آنٹی پانی کی موٹر نہیں چلا رہی ۔۔۔پلیز ایکشن“

دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کمشنر اسلام آباد نے نہ صرف اس پیغام کو پڑھا بلکہ اس پر ردعمل بھی دیا۔

اپنے ردعمل میں ڈپٹی کمشنر نے ایک متحرک تصویر لگائی جس میں ایک شخص نے اپنا سرپکڑا ہواتھا جیسے کہہ رہا ہو کہ کیا کروں میں ایسے بندوں کا۔