رات کے وقت شوہر کو ٹیلی فون کال لیکن پھر اہلیہ نے اٹھ کر ایسا کام کردیا کہ بے چارہ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص کو رات کے وقت کال آئی اور اس نے بات کر لی۔ اس پر اس کی بیوی نے غصے میں آ کر ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر ہی آدمی کانپ اٹھے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ واقعہ 27اکتوبر کو بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں انیل سنگھ نامی شخص اپنی اہلیہ کے ہمراہ سو رہا تھا کہ اس کے فون کی گھنٹی بجی۔ انیل سنگھ نے فون اٹھایا اور بات کرنے لگا۔
اسی دوران اس کی آرتی دیوی نامی بیوی کی آنکھ کھل گئی اور اس نے شوہر کو فون بند کرنے کو کہا، تاہم شوہر نے انکار کر دیا۔ اس پر دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیا اور آرتی اس قدر مشتعل ہوئی کہ شوہر کا سر پکڑ کر بیڈ کے ساتھ پٹخنا شروع کر دیا، اس سے انیل سنگھ نیم بے ہوشی میں چلا گیا جس کے بعد آرتی نے اس کا گلہ دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول کے بھتیجے میں واردات کی اطلاع پولیس کو دی جس نے آرتی دیوی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد گھر والوں کو بتایا کہ اسے نہیں معلوم کہ انیل کی موت کیسے ہوئی تاہم انیل کے بھتیجے کو شک ہوا جس پر اس نے تھانے فون کر دیا۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔