ایک برگر کتنا وقت ٹھیک رہ سکتا ہے؟ ایسا دعویٰ کہ ہرکوئی دم بخود رہ گیا

ایک برگر کتنا وقت ٹھیک رہ سکتا ہے؟ ایسا دعویٰ کہ ہرکوئی دم بخود رہ گیا
ایک برگر کتنا وقت ٹھیک رہ سکتا ہے؟ ایسا دعویٰ کہ ہرکوئی دم بخود رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریکیاویک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کا بنا برگر کتنے دن تک ٹھیک رہ سکتا ہے؟ آپ کہیں گے کہ شاید چند دن، لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ یورپی ملک آئس لینڈ میں مک ڈونلڈز کا ایک برگر گزشتہ 10سال سے صحیح سلامت پڑا ہے اور بالکل بھی خراب نہیں ہوا، جو اب سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور دورونزدیک سے سیاح اسے دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ برگر2009ءمیں بنایا گیا تھا اور اس کے بعد مک ڈونلڈز نے آئس لینڈ میں اپنا کاروبار ختم کر دیا تھا کیونکہ ملک میں اپنے والے شدید مالی بحران کی وجہ سے کاروبار بہت نقصان میں جا رہا تھا۔ 2009ءمیں جس روز آئس لینڈ میں مک ڈونلڈز کے کاروبار کا آخری دن تھا، اس روز ’جورتر سمراسن ‘ (Hjortur Smarason)نامی ایک شخص نے وہاں سے ایک برگر خریدا اور اسے اپنے گھر لا کر رکھ دیا جو آج تک خراب نہیں ہوا۔
جورتر سمراسن کا کہنا ہے کہ ”وہ 31اکتوبر 2009ءتھا جب مک ڈونلڈز کی فرنچائز بند ہونے سے کچھ ہی دیر پہلے میں وہاں پہنچا اور یہ برگر اور کچھ فرائز خریدے تھے۔ اس وقت فرنچائز پر بہت رش تھا۔ جب مک ڈونلڈز نے آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا تو ان آخری دنوں میں روزانہ 10سے 15ہزار لوگ وہاں سے خریداری کرتے رہے۔ میں نے سن رکھا تھا کہ مکڈونلڈ ز کے کھانے کبھی خراب نہیں ہوتے چنانچہ میں نے یہ برگر خرید کر اس بات کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور اس برگر اور فرائز کو رکھ دیا۔یہ آج بھی میرے پاس موجود ہیں اور آج تک واقعی خراب نہیں ہوئے۔ یہ آج بھی دیکھنے میں ایسے لگتے ہیں جیسے ابھی خرید کر لائے گئے ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق اب یہ برگر اور فرائز آئس لینڈ کے شہر Thykkvibaerمیں واقع سنوترا ہاﺅس میں ایک شیشے کے ڈبے میں رکھے ہیں جہاں دنیا بھر سے سیاح اس برگر اور فرائز کودیکھنے آتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -