20لوگوں کیلئے صرف 3 برگرمنگوانے پرپی ٹی آئی رہنمانے پارٹی چھوڑدی،روف کلاسرا

20لوگوں کیلئے صرف 3 برگرمنگوانے پرپی ٹی آئی رہنمانے پارٹی چھوڑدی،روف کلاسرا
20لوگوں کیلئے صرف 3 برگرمنگوانے پرپی ٹی آئی رہنمانے پارٹی چھوڑدی،روف کلاسرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ارشاد بھٹی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ٹیبل پر پڑا چائے کا ایک کپ موضوع گفتگو بنا ہواہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عمران خان کو ارشاد بھٹی کیلئے بھی چائے منگوانی چاہئے تھی جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے سرکاری خرچ پر کوئی تکلفات نہیں ہونے چاہئیں۔
اسی گفتگو میں مزید اضافہ کیا ہے سینئر صحافی روف کلاسرا نے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ”KPK سے ایک پشتون سیاستدان اس لیے الیکشن سے پہلے PTI چھوڑ گیا تھا کہ پارٹی کے اعلی اجلاس میں بیس پچیس لوگ موجود تھے صرف تین برگرز منگوائے گئے۔ خان صاحب،جاوید ہاشمی، قریشی نے اکیلے کھائے باقی سب نے منہ دیکھا۔وہ پشتون پارٹی چھوڑ گیا کہ مجھے کہہ دیتے میں سب کے لیے کھانا منگوا دیتا۔۔“


کلاسرا کے ٹویٹ پر ایک شخص نے لکھا کہ” افسوس ہوتا ہے یہ ملک انتہائی سنگین مسائل کا شکار ہے اور ہمارے انتہائی قابل اشخاص کن چیزوں کو لے کر اپنا اور قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں،اللہ کے واسطے @KlasraRaufصاحب تنقید ضرور کریں لیکن جن کا ملک اور قوم کو کوئی فائدہ بھی ہو چائے کا کپ قوم کا اشو نہیں۔“


محمد شعبان نے جواب دیا کہ ”یہ باتیں تب سے سب کو معلوم ہیں جب خان ابھی وزیر اعظم نہیں تھا، یقینا آپ کو بھی معلوم ہوں گیں آپ نے تب بات نہیں کی جب ہر روز رات کو ن لیگ کی حکومت گرا کر ہی سوتے تھے،اب اس موقع پر اچانک سے چائے کے کپ کی حد تک آ جانا،ضرور گھاس نا ڈالے جانے پر تلملا رہے ہیں آپ“۔

ارشاد بھٹی کو چائے ملی تھی یا نہیں یہ تو وہ خود بتا سکتے ہیں لیکن آج کااتوارکئی سینئر صحافیوں کا عمران خان کی میزبانی پر گفتگو کرتے ہوئے گزرا۔

 صحافی خاور گھمن نے تبصرہ کیا کہ’’ اب اس بات کی تشریح یا تصیح بھٹی صاحب ہی کر سکتے ہیں کے کیا یہ چائے کا کپ پہلے سے موجود تھا یا پھر خان صاحب نے صرف ایک ہی کپ منگوایا اور بھٹی صاحب سوکھے پر ہی ملاقات کر آئے۔‘‘
 

مزید :

قومی -