طیارہ شہری آبادی پر جاگرا،19افراد ہلاک

طیارہ شہری آبادی پر جاگرا،19افراد ہلاک
طیارہ شہری آبادی پر جاگرا،19افراد ہلاک

  



کانگو(ڈیلی پاکستان آن لائن)افریقی ملک کانگو میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ شہری آبادمیں گر گیا جس کی وجہ سے انیس افراد ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عوامی جمہوریہ کانگو کے مشرقی شہر گوما میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق طیارہ بزی بی نامی ایک مقامی کمپنی کی ملکیت تھا اور کانگو کے شہر بینی کی جانب اڑان بھررہا تھالیکن ٹیک آف کرتے ہی زمین بوس ہوگیا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ گوما ایئرپورٹ کے قریب واقع آباد میں پیش آیا۔کمپنی کے مطابق طیارے میں انیس مسافر جبکہ دو عملے کے افراد تھے۔

واضح رہے کہ کانگو میں فضائی حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ حفاظتی اقدامات کا بہتر نہ ہونا ہے۔

مزید : بین الاقوامی