یوسف ٹھیلے والا گرفتار لیکن ان کیساتھ موجود " قبر" کہاں ہے؟ خبرآگئی

یوسف ٹھیلے والا گرفتار لیکن ان کیساتھ موجود " قبر" کہاں ہے؟ خبرآگئی
یوسف ٹھیلے والا گرفتار لیکن ان کیساتھ موجود

  



کراچی (ویب ڈیسک) پولیس نے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کو کراچی کی نسیم کلاتھ مارکیٹ سے گرفتار کیا، تلاشی پر اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی ملا۔ اسے 18 تاریخ کو حراست میں لیا گیا، ایس ایس پی ایسٹ نے گرفتاری 20 نومبر کو ظاہر کی۔

بتایا گیا ہے کہ درج کی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق یوسف ٹھیلے والا کو 4 پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا، ملزم نسیم کلاتھ مارکیٹ میں ساتھی کے ساتھ موجود تھا کہ پولیس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا تاہم اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا، ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے نے اس کا نام ریاض الدین عرف قبر کھدا بتایا۔ یوسف ٹھیلے والے کو 18تاریخ کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتاری 20 نومبر کو ایس ایس پی ایسٹ نے ظاہر کی۔ ملزم پر 96 افراد کے قتل کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی