میرا پراپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف برہم، کھری کھری سنا دیں
لاہور (ویب ڈیسک) رابی پیرزادہ کے ویڈیو سکینڈل کے بعد اپنا نام اچھالے جانے پر اداکارہ میرا نے خاموشی توڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ میری معصومیت کا بڑی بد معاشی کے ساتھ فائدہ اٹھایا گیا لیکن اب میں برداشت نہیں کروں گی اور پراپیگنڈا کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دوں گی۔
روزنامہ دنیا کے مطابق میرا نے کہا کہ آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ لوگ میرے پیچھے ہاتھ دھو کر کیوں پڑ جاتے ہیں، ویڈیو کسی کی بھی وائرل ہو سبھی کو میرا کیوں یاد آ جاتی ہے حالانکہ میں نے کبھی کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔میرا نے کہا کہ اگر میری جگہ کوئی اور اداکارہ ہوتی تو وہ دلبرداشتہ ہو کر ملک ہی چھوڑ چکی ہوتی۔ مگر میں ایک با حوصلہ اداکارہ ہوں، مجھ جیسی کوئی بھی نہیں بن سکتی، حالات کو مقابلہ کرنا جانتی ہوں اور خوامخواہ باتیں کرنیوالوں کو سبق سکھاو¿ں گی۔