اسلام کےخلاف اشتعال انگیزی کسی صورت قابل قبول نہیں،وزیر اعظم عمران خان

اسلام کےخلاف اشتعال انگیزی کسی صورت قابل قبول نہیں،وزیر اعظم عمران خان
اسلام کےخلاف اشتعال انگیزی کسی صورت قابل قبول نہیں،وزیر اعظم عمران خان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیزیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ، وزرارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق حکمران جماعت کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے او آئی سی کوخط لکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے حکمران پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے۔انہوں نے کہاکہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔

اس موقع پر کور کمیٹی کو فارن فنڈنگ کیس پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے بابر اعوان کو فارن فنڈنگ کیس کے معاملہ پر حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی۔کور کمیٹی ارکان نے پنجاب کے انتظامی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پنجاب کے انتظامی امور کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی