شادی کے لئے ہاں کرنے کے بعد شادی کے دن کا 18سال انتظار کرنے والی خاتون کی انوکھی کہانی

شادی کے لئے ہاں کرنے کے بعد شادی کے دن کا 18سال انتظار کرنے والی خاتون کی ...
شادی کے لئے ہاں کرنے کے بعد شادی کے دن کا 18سال انتظار کرنے والی خاتون کی انوکھی کہانی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کی 18سال قبل منگنی ہوئی اور اب جا کر وہ اپنے منگیتر سے شادی کرنے جا رہی ہے۔ شادی کے لیے اتنا طویل انتظار کرنے کی ایسی وجہ ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی مرر کے مطابق 36سالہ چارمین بروکس نامی یہ خاتون جب اپنے 44سالہ ڈیرین سکوائرز نامی منگیتر سے نوعمری میں ملی تھی تو بہت سلم سمارٹ ہوا کرتی تھی تاہم ڈیرین کے ساتھ تعلق اور دو بچوں کی پیدائش کے بعد وہ موٹاپے کا شکار ہو گئی اور اس کا وزن 114کلوگرام سے زائد ہو گیا۔ اسی دوران ڈیرین نے اسے شادی کی پیشکش کر دی جو اس نے قبول کر لی لیکن اس نے فیصلہ کیا کہ وہ تبھی شادی کرے گی جب وہ وزن کم کرکے پہلے جیسی سلم سمارٹ ہو جائے گی۔ تاکہ وہ عروسی جوڑے میں خوبصورت لگے۔

رپورٹ کے مطابق اب چارمین کیمبرج ڈائٹ پلان کی مدد سے اپنے وزن میں 57کلوگرام تک کمی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے، چنانچہ اب وہ ڈیرین سے شادی کرنے جا رہی ہے۔ چارمین کا کہنا تھا کہ ”جب مجھے ڈیرین نے شادی کی پیشکش کی تو اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہ تھا لیکن جب میں نے خود کو آئینے میں دیکھا اور سوچا کہ اس موٹاپے کے ساتھ میں دلہن بنی کیسی لگوں گی تو مجھے رونا آ گیا جس پر میں نے فیصلہ کیا کہ وزن کم کرنے کے بعد ہی شادی کروں گی۔ اب میں بہت خوش ہوں، مجھ میں وہ پہلے والا اعتماد لوٹ آیا ہے اور اب میں شادی میں مزید تاخیر نہیں کر سکتی۔“ دوسری طرف اس کے منگیتر ڈیرین کا کہنا ہے کہ ”چارمین اب اتنی ہی خوبصورت ہو گئی ہے جتنی وہ ہماری پہلی ملاقات کے دنوں میں تھی۔ جب وہ عروسی جوڑا پہن کرمیرے سامنے آئے گی تو وہ میری زندگی کے خوشگوار ترین لمحات ہوں گے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس