اپنے بوائے فرینڈ کا موبائل دیکھا تو لڑکی کو ایسی غیر اخلاقی چیز نظر آگئی کہ دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی

اپنے بوائے فرینڈ کا موبائل دیکھا تو لڑکی کو ایسی غیر اخلاقی چیز نظر آگئی کہ ...
اپنے بوائے فرینڈ کا موبائل دیکھا تو لڑکی کو ایسی غیر اخلاقی چیز نظر آگئی کہ دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کا موبائل فون دیکھا تو اس میں ایسی شرمناک ویڈیوز اور تصاویر دیکھ لیں کہ دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ لیڈیا رابرٹس نامی یہ لڑکی برطانوی شہر مانچسٹر کی رہائشی تھی۔ اس نے ایک روز اپنے 27سالہ بوائے فرینڈ ایڈم ویلز کا فون دیکھا تو اس میں بچوں کے ساتھ جنسی تعلق پر مبنی فحش ویڈیوز اور تصاویر موجود تھیں، جنہیں دیکھ کر لیڈیا کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ اس کے دو دن بعد لیڈیا کے اپارٹمنٹ سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق لیڈیا اور ایڈم دو سال سے تعلق میں تھے۔ لیڈیا نے جب ایڈم کے فون میں یہ مواد دیکھا تو پولیس کو اس کی اطلا ع کر دی اور وہ مواد بھی پولیس کو دے دیا۔ لیڈیا نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنے بوائے فرینڈ کو آخری ٹیکسٹ میسج میں لکھا کہ ”تم گھٹیا اور شیطان صفت انسان ہو۔“ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس میسج کو دیکھا جائے تو اس کے چند منٹ بعد لیڈیا نے پھندہ لے کر خودکشی کر لی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایڈم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے 150گھنٹے کمیونٹی سروس اور 85پاﺅنڈ جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔پولیس کو اس کا نام بھی پانچ سال کے لیے جنسی جرائم میں ملوث افراد کی فہرست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -