کتے کے چاٹنے سے آدمی کی موت ہوگئی، وہ انتہائی اہم بات جو لوگوں کو معلوم نہیں

کتے کے چاٹنے سے آدمی کی موت ہوگئی، وہ انتہائی اہم بات جو لوگوں کو معلوم نہیں
کتے کے چاٹنے سے آدمی کی موت ہوگئی، وہ انتہائی اہم بات جو لوگوں کو معلوم نہیں

  



برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں ایک شخص کتے کے چاٹنے سے ایسی ہولناک موت کا شکار ہو گیا ہے کہ کتے پالنے کے شوقین سن کر کتوں کے قریب جانے سے بھی خوف کھائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس نامعلوم شخص کی عمر 63سال تھی جو اپنے پالتو کتے سے پیار کر رہا تھا اور کتے نے اس کے منہ پر چاٹ لیا۔ اس سے وہ ایسی خوفناک انفیکشن کا شکار ہو گیا کہ اس کے جسم کے مختلف اعضاءگلنے سڑنے لگ گئے اور دو ہفتے ہسپتال میں مشینوں کے سہارے زندہ رہنے کے بعد بالآخر گزشتہ روز اس کی موت واقع ہو گئی۔

جرمنی کے شہر بریمن کے روٹے کروز ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کتے کے چاٹنے سے اس شخص کے جسم میں ’کیپنوسائٹوفیگا کینی مورسس“(Capnocytophaga caniorsus)نامی بیکٹیریا چلا گیا۔ یہ بیکٹیریا عموماً کتے کے کاٹنے سے انسان کے جسم میں داخل ہوتا ہے لیکن کتے کے چاٹنے سے بھی انسان میں منتقل ہو سکتا ہے۔ یہ بیکٹیریا ایسی جان لیوا انفیکشن کا سبب بنتا ہے جس کے باعث جسم کے مختلف حصوں میں خون کی فراہمی بند ہو جاتی ہے اور وہ حصے گلنے سڑنے لگتے ہیں۔ ایسے مریض کی ابتدائی علامات نمونیااور فلو وغیرہ ہوتی ہیں۔یہ مریض دو ہفتے سے لائف سیونگ مشین پر تھا تاہم گزشتہ روز اسے لاعلاج قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں نے لائف سیونگ مشین بند کر دی اور اس شخص کی موت واقع ہو گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس