پاکستان نے چین سے آیا انتہائی اہم ہتھیار میانوالی میں لگادیا

پاکستان نے چین سے آیا انتہائی اہم ہتھیار میانوالی میں لگادیا
پاکستان نے چین سے آیا انتہائی اہم ہتھیار میانوالی میں لگادیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے چین سے حاصل کیا گیا اہم ترین ہتھیار میانوالی میں نصب کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے مطابق یہ ہتھیار ’جے وائی 27اے اینٹی سٹیلتھ ریڈار‘ ہے جسے میانوالی ایئربیس پر نصب کیا گیا ہے۔ یہ ریڈار چائنہ الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن کا تیار کردہ ہے جو کہ ایک لانگ رینج سرویلنس اینڈ گائیڈنس ریڈار ہے۔

یہ ریڈار نہ صرف سٹیلتھ طیاروں کا سراغ لگا سکتا ہے بلکہ ان طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے میزائلوں کی رہنمائی بھی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گلوبل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق چند ماہ قبل چینی فوجی حکام نے اس ریڈار کے متعلق بتایا تھا کہ اسے زمین کے ساتھ ساتھ کسی گاڑی پر یا جنگی بحری بیڑے پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد