پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ
پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کیاگیا ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ، اس موقع پر پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس میں فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے بابر اعوان کو فارن فنڈنگ کیس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیزیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں ، وزرارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے ۔حکمران جماعت کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے او آئی سی کوخط لکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے حکمران پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے۔انہوں نے کہاکہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی