حکومت نے مسئلہ کشمیر پر قوم سے غداری کی،جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام آباد کی طرف ’کشمیر مارچ‘ شروع کرنے کا اعلان

 حکومت نے مسئلہ کشمیر پر قوم سے غداری کی،جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام ...
 حکومت نے مسئلہ کشمیر پر قوم سے غداری کی،جماعت اسلامی کا 22 دسمبر کو اسلام آباد کی طرف ’کشمیر مارچ‘ شروع کرنے کا اعلان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے22دسمبرکواسلام آباد کی طرف کشمیرمارچ شروع کرنے کااعلان کرتےہوئےکہاہےکہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر قوم سے غداری کی ہے،تبدیلی کی وجہ سے زندہ انسان قبرستان کا حصہ بن گیا،حکومت اپنے لانے والوں کیلئے بوجھ بن گئی، نواز شریف کی صحت پر وزرا نے جو سیاست کی وہ مہذب معاشرے میں نہیں ہوتی۔

منصورہ میں یوتھ لیڈر کنونشن سے خطاب کے دوران سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے خود نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی اور بوجھ عدالتوں پر ڈال دیا، چیف جسٹس نے وزیراعظم کو آئینہ دکھا دیا ہے، نواز شریف کی صحت پر وزرانےجوسیاست کی وہ مہذب معاشرے میں نہیں ہوتی،وزیرِاعظم کی اس پر تقریر بھی خود اِن کی اہمیت کم کرتی ہے ،آصف زرداری اعصابی طور پر کمزور نہیں ہیں اس لیےاُن کا مسئلہ بڑا نہیں لگتا۔ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے سراج الحق نے کہا کہ ہم قرآن کے اوراق کو نہیں جلا سکتے لیکن عدالتوں،سیاست ،ایوانوں اورحکومت سے قرآن کا نظام نکال دیا گیا ہے، ہمارے سکولوں اور کالجوں سے قرآن کے نظام کو نکال دیا گیا ہے،ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کی گئی لیکن ہماری نام نہاد حکومتیں قرآن کے نظام ،سیاست اور حکومت سے وہی سلوک کررہی ہیں جو وہاں کیا گیا، 72 سال سے ملکی اشرافیہ نے ہماری سیاست، جمہوریت اور اداروں کو یرغمال بنارکھا ہے، ایوانوں کے دروازے غریب کے بچے کے لئے نہیں کھولے جاتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بداخلاق، چور، ڈاکو اور بدکردار اشرافیہ سے اس نظام کو چھین کر نوجوانوں کے ہاتھوں میں دینا چاہتا ہوں،64 فیصد نوجوان ایٹم بم سے بڑی طاقت ہیں لیکن یہ بےروزگارہیں،تعلیم کے بجٹ میں اضافے کے بجائے کم کر دیا گیا،بیروزگاروں کے لئے کارخانے چاہیے لیکن حکومت نے لنگر خانے بنا دئیے کہ نوجوانوں لنگر خانے سے مفت کھا کر گزارہ کریں۔سراج الحق نے کہا شرم آتی ہے وزیر اعظم نے قوم کو سبز باغ دکھائے، آسمان سے لاکر کھجور پر لٹکا دیا، وزیراعظم بتائیں کٹے کی بنیاد پر معیشت کب بہتر ہوتی ہے؟مرغی پر بیٹھ کر کس ملک نے معیشت کا سفر کیا ہے؟نوجوان آئندہ الیکشن میں حکومت سے بدلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے،نوجوانوں کو سود پر قرض نہیں چاہیے اس سے نوجوان معاشی طور پر کمزور ہوگا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر قوم سے غداری کی، وہاں نوجوانوں کو شہید کیا گیا،22 دسمبر کو اسلام آباد کی طرف کشمیر مارچ کریں گے،22دسمبر کو لاکھوں لوگوں کا قافلہ لیکر اسلام آباد جائیں گے،اسلام آبادجاکرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کریں گے، کشمیری نوجوان بھارتی جیلوں میں قید ہیں، اسلام آباد کے بے ضمیروں کے قبرستان میں جا کر حی علی الجہاد کا اعلان کریں گے،اِنہیں جھکانے کی کوشش کریں گے اوران کی غیرت کو بیدار کریں گے،تبدیلی کی وجہ سے زندہ انسان قبرستان کا حصہ بن گیا ہے، نوجوانوں کو مرغی کی طرح دانا چگنے کا طریقہ سکھایاجائے لیکن عقاب کی طرح شکار کا طریقہ نہ بتایا جائے،حکومت کی کارکردگی کھوداپہاڑنکلا چوہا کے مترادف ہے ، ملک کو72سال سے اشرافیہ نے یرغمال بنارکھا ہے،ملک میں نوجوان بیروزگار ہیں،حکومت کارخانے کے بجائے لنگرخانے تعمیرکررہی ہے۔

اُنہوں نےکہاکہ حکومتیں جھوٹ بولتی رہیں کہ تعلیم عام کریںگے،شرم کی بات ہےتعلیم کیلئےکم بجٹ رکھاجاتاہے،دنیاشاہینوں کوسودکےچکرمیں ڈال کرگمراہ کرنا چاہتی ہے،ہمیں نوجوانوں کوایک بارپھراقبال کا شاہین بنانا ہے۔سراج الحق کاکہناتھا کہ میرے نزدیک نوازشریف کی بیماری پر بیان بازی غلط ہے ، نواز شریف  کی بیماری پروزراکے بیانات غیرمناسب ہیں،اگرحکومتی میڈیکل بورڈ،وزیرصحت جھوٹےہیں پھرتوساراٹبرہی جھوٹوں کاہے۔اُنہوں نےکہا کہ آصف زرداری اعصابی لحاظ سےتگڑے ہیں اس لیے باہر نہیں نکلے،کوشش سب کی یہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے نکل جائیں،آصف زرداری صاحب کے لوگ بھی رابطے کر رہے ہیں۔

مزید : قومی