عالمی برادری نے17برس بعدمقبوضہ کشمیر پرپاکستان کاموقف اپنانا شروع کر دیا :سید فخر امام

عالمی برادری نے17برس بعدمقبوضہ کشمیر پرپاکستان کاموقف اپنانا شروع کر دیا ...
عالمی برادری نے17برس بعدمقبوضہ کشمیر پرپاکستان کاموقف اپنانا شروع کر دیا :سید فخر امام

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے گزشتہ17برس بعد مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے موقف کو اپنانا شروع کردیا ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید فخر امام نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اس کے بعد سے مسئلہ کشمیر کو نئی روح مل گئی۔سید فخر امام نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری بتدریج بھارت پر مسئلہ کشمیر کا تنازع حل کرنے کے لیے دباؤ ڈالے گی،موجودہ امریکی نمائندگان کانگریس امریکی انتظامیہ پر شدید دباؤ ڈال رہے ہیں۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عالمی برادری اہم کردار کرسکتی ہے،پاکستان دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 12 سے 13 ہزار نوجوان کو حراست میں لیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے یکطرفہ اقدام کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کرفیو نافذ اور مواصلاحات کا نظام معطل کردیا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کردیا تھا جبکہ اسی روز سے وادی میں مکمل لاک ڈان ہے اور مظاہروں کو روکنے کے لیے کشمیری قیادت اور ہزاروں لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مزید : قومی