نواز شریف کو  پیدل چلتا دیکھ کر عمران نیازی آگ بگولا ہو گئے ،معیشت اور جمہوریت کے استحکام کے لئے حکومت سے نجات ضروری: رانا مبشر اقبال

نواز شریف کو  پیدل چلتا دیکھ کر عمران نیازی آگ بگولا ہو گئے ،معیشت اور ...
نواز شریف کو  پیدل چلتا دیکھ کر عمران نیازی آگ بگولا ہو گئے ،معیشت اور جمہوریت کے استحکام کے لئے حکومت سے نجات ضروری: رانا مبشر اقبال

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی  رانا مبشر اقبال نے کہا ہےمیاں نواز شریف کو  پیدل چلتا دیکھ کر عمران نیازی آگ بگولا ہو گئے ،اِنہیں حکومتی اور شوکت خانم ہسپتال  کے ڈاکٹرز کی رپورٹس پر یقین نہیں ہےتو تمام ڈاکٹرز سمیت صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کو بھی برطرف کر دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےرانامبشر اقبال کاکہنا تھا کہ عمران نیازی نواز شریف کو سٹریچر پر دیکھ کر خوش ہو نا اور اِنہیں قید میں مروانا چاہتے تھے تاہم 

 آزادعدلیہ نےعمران نیازی سمیت حکومتی وزیروں ،مشیروں کے انتہا پسند رویے پر پانی پھردیا ہے۔اُنہوں نے کہا حکومت عوامی حقوق کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام رہی،خدمت کی سیاست اور عوامی تحفظ صر ف ن لیگ کا ہی وژن اور مشن ہے، تحریک انصاف حکومت  کی مہنگائی کے خلاف چلائی جانے والی نام نہاد مہم صر ف پوائنٹ سکورنگ ہے،جعلی حکمران عوام کوریلف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اصلی جمہوریت اور معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے چھٹکار ا حاصل کیا جائے، نااہل وزیر اعظم کی عوام دشمن پالیسیوں سے غریب فاقہ کشی کا شکار ہو چکےجبکہ عوام کاسفید پوشی کا بھرم بھی ٹوٹ چکا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور