اسلامو فوبیا سے جڑا اعلامیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ،حکومت کا ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کاواقعہ یورپی یونین اوراوآئی سی میں اٹھانےکافیصلہ

 اسلامو فوبیا سے جڑا اعلامیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ،حکومت کا ناروے میں قرآن ...
 اسلامو فوبیا سے جڑا اعلامیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ،حکومت کا ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کاواقعہ یورپی یونین اوراوآئی سی میں اٹھانےکافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ  یورپی یونین اور اوآئی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا,حکمران جماعت نے الیکشن کمیشن سےتمام سیاسی جماعتوں کےبیرون ملک سےفنڈزلینے کی تحقیقات بارے درخواستوں کی فارن فنڈنگ کیس  کےساتھ شنوائی کامطالبہ کردیا ہے  جبکہ وزیراعظم  عمران خان کےموجودہ حکومت کےمیگاترقیاتی منصوبوں کےحوالےسےعوامی آگاہی کےلئےملک گیردورے کافیصلہ بھی کیاگیا ہے,معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ میں توہین قرآن کا معاملہ اٹھائیں گے، توہین قر آن سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے,اسلامو فوبیا سے جڑا اعلامیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ۔
کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ میں توہین قرآن کا معاملہ اٹھائیں گے۔ توہین قر آن سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔ اسلامو فوبیا سے جڑا اعلامیہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں اس مسئلہ کو او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد پاس کی گئی ہے ، یہ قرار داد او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ میں پہنچائی جائیگی تاکہ مسلمانوں کے جذبا ت سے کھیلنے کے اس عمل کی حوصلہ شکنی ہوسکے ۔کور کمیٹی نے شرانگیز ی پرمشتمل بیانیہ اور اس کے ساتھ جڑے عناصر کی شدید مذمت کی ۔توہین مذہب سے انتہا پسندی کی سوچ پروان چڑھتی ہے ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ کور کمیٹی میں معیشت کیلئے کوششیں کرنے پر وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کومبارکباد دی گئی۔ کور کمیٹی نے مہنگائی اور بیروزگاری پر قابو پانے کیلئے تجاویز پیش کی ہیں ۔ کور کمیٹی میں چار اہم نکات پر بات کی گئی ہے ۔ حکومت نے بجٹ خسارہ ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ اور سرکلر ڈیٹ جیسے مسائل پر قابو پایاہے ۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف ہر قسم کا سوال الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکی ہے ۔ اب میڈیا میں فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحریک انصاف کاقانونی موقف حکومت کی قانونی ٹیم الیکشن کمیشن کے سامنے واضح کرے گی لیکن انصاف کے بول بالے کیلئے کور کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ تحریک انصاف کو قانونی عمل سے گزارنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن دوسری سیاسی جماعتوں کیخلاف دی جانیوالی درخواستوں کو بھی ہمارے ساتھ سناجائے اور الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کا قانونی عمل مکمل کرے ، کسی ایک جماعت کو میڈیامیں ٹارگٹ کرنے کے عمل کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہماری قانونی ٹیم پریس کانفرنس کرے گی او رعوام کو بتائے گی کہ کس طرح تحریک انصاف کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہر قانونی عمل سے گزری ہے ، گزرے گی اور تمام قانونی اقدامات کرتے ہوئے اپنا دفاع کرنے حق رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی پربھی تبادلہ خیا ل کیا گیاہے ۔ یہ پہلی حکومت ہے جس کا ڈیڑھ سال میں اپوزیشن کوئی سکینڈل سامنے نہیں لاسکی اور وزیر اعظم کی ذات پر کوئی کیچڑ نہیں اچھال سکی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -