مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت کرنی ہے یا نہیں؟ ن لیگ نے فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شہباز شریف نے اے پی سی کیلئے وفد تشکیل دیدیاہے ،وفد راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں اے پی سی میں شرکت کرے گا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شہباز شریف نے اے پی سی کیلئے وفد تشکیل دیدیاہے ،اپوزیشن کی اے پی سی 26نومبر کو دن گیارہ بجے ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وفد راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں اے پی سی میں شرکت کرے گا ۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن کی اے پی سی 26نومبر کوبلائی گئی ہے جس کیلئے لئے مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطے کئے ہیں اور اپوزیشن قیادت کواے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔