’پیارے پاکستانیوں! سالن میں ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کریں‘ قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو حکومتی سطح پر ٹماٹر کا استعمال ترک کرنے کے پوسٹر لگادیے گئے

’پیارے پاکستانیوں! سالن میں ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کریں‘ قیمت کنٹرول نہ ...
’پیارے پاکستانیوں! سالن میں ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کریں‘ قیمت کنٹرول نہ ہوئی تو حکومتی سطح پر ٹماٹر کا استعمال ترک کرنے کے پوسٹر لگادیے گئے

  



عارف والا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے شہریوں کو انوکھے مشورے دینا شروع کردیے، شہر بھر میں ٹماٹر کا استعمال ترک کرنے کے پوسٹرز لگادیے گئے۔

عارف والا شہر میں سرکاری سطح پر اسسٹنٹ کمشنر اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے مختلف چوکوں اور چوراہوں میں پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں شہریوں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹماٹر کا استعمال ترک کردیں۔ پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے جس کے باعث یہ عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے، مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت 250 سے 400 روپے کلو تک پہنچی ہوئی ہے۔

عارف والا کی انتظامیہ نے ٹماٹر کی قیمت کم ہونے کے حوالے سے تو کوئی قدم نہیں اٹھایا البتہ شہریوں کو اس کی جگہ دہی استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز پر لکھا گیا ہے ’پیارے پاکستانیوں! سالن میں ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کریں۔‘

مزید : بزنس /علاقائی /پنجاب /پاکپتن