صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ ( محمد اکرم اسد) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سے ملاقات کی۔
صدر مسعود خان نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 5 اگست کو بھارت کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائی کا مقصد جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنا ہے اور باہر کے افراد کو وہاں آباد ہونے کی اجازت دے کر اس کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو برادر مسلم ممالک خصوصا ان کی نمائندہ تنظیم او آئی سی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ بھارت پر زور دیں گے کہ وہ اپنے مظالم کو فوری طور پر ختم کرے ، ان کے حقوق کا احترام کرے اور اس تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت پرامن طریقے سے حل کرے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے او آئی سی رابطہ گروپ کو سراہا جس نے 74ویں یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائنز پر اپنے اجلاس کے دوران ، متفقہ طور پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کشمیریوں کی آبادی کے محاصرے ، مواصلات کی بندش اور بلااشتعال طاقت کا استعمال ، پیلٹ گن اور نوجوان لڑکوں کے اغواءکے واقعات کی مذمت کی۔ڈاکٹر یوسف نے تنازعہ کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں پائیدار امن آئے گا۔