فیصل آباد کے ممتاز عالم دین اور مولانا زاہد قاسمی کےقریبی ساتھی علامہ طاہر اشرفی کو ’’پیارے ‘‘ہو گئے

فیصل آباد کے ممتاز عالم دین اور مولانا زاہد قاسمی کےقریبی ساتھی علامہ طاہر ...
فیصل آباد کے ممتاز عالم دین اور مولانا زاہد قاسمی کےقریبی ساتھی علامہ طاہر اشرفی کو ’’پیارے ‘‘ہو گئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہرمحمود اشرفی کو ایک اور  بڑی کامیابی مل گئی ،فیصل آباد کے ممتاز عالم دین اور مولانا  زاہد محمود قاسمی کے انتہائی قریبی ساتھی اور دستِ راست مولانا قاری عصمت اللہ معاویہ نے پاکستان علماء کونسل میں شمولیت کااعلان کر دیا ۔

تفصیلات  کے مطابق متحدہ علماءبورڈ کے چیئرمین علامہ  طاہر محمود اشرفی پاک عرب تعلقات کے حوالے سے ملک  گیر شہرت رکھتے ہیں،ملک میں فرقہ پرستی ،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف علامہ طاہر محمود اشرفی کے دو ٹوک موقف نے  عالمی گیر سطح پر شہرت حاصل کی ہے جبکہ  اُن کےبیانئے کی دینی حلقوں میں بھی پذیرائی جاری  ہے ۔دہشت گردی اور  انتہا پسندی کے خلاف پاکستان علماء کونسل کے  زیر اہتمام ملک بھر میں جاری پروگراموں میں علماء کی   بڑی تعداد علامہ  طاہر محمود اشرفی کے قافلے میں شمولیت اختیار کر رہی ہے ،ایسے میں آج فیصل آباد کے ممتاز عالم دین اور مولانا  زاہد محمود  قاسمی  کے انتہائی  قریبی اور اہم ساتھی مولانا قاری عصمت اللہ معاویہ نے لاہور میں حافظ طاہر محمود اشرفی سے  ملاقات کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل  میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ مولانا قاری  عصمت اللہ  معاویہ مولانا زاہد محمود  قاسمی کی تنظیم کےمرکزی نائب صدر تھے جبکہ فیصل آباد کےدینی حلقوں میں اُنہیں خاص مقام حاصل ہے،قاری عصمت اللہ معاویہ کی پاکستان علماء کونسل میں شمولیت پر  فیصل آباد  میں حافظ طاہر محمود اشرفی کی جماعت کو مزید پذیرائی حاصل ہو گی جبکہ  پاکستان علماء کونسل  کے قائدین اور کارکنان بھی قاری عصمت اللہ معاویہ کی شمولیت  پر انتہائی  مسرت  کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور