ڈونلڈ ٹرمپ سے 17 گنا امیر شخص کا صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان، 31 ملین ڈالر کے اشتہار چلوادیے

ڈونلڈ ٹرمپ سے 17 گنا امیر شخص کا صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان، 31 ملین ...
ڈونلڈ ٹرمپ سے 17 گنا امیر شخص کا صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان، 31 ملین ڈالر کے اشتہار چلوادیے

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل امریکی سیاستدان مائیکل بلومبرگ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ وہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار ہوں گے ، اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو وہ تاریخ کے سب سے امیر ترین صدر ہوں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک شہر کے سابق میئر اور دنیا کے 14 ویں امیر ترین شخص مائیکل بلومبرگ نے 2020 میں ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ وہ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں صدارتی دوڑ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کرچکے تھے تاہم اب انہوں نے اپنا فیصلہ بدلتے ہوئے ریاست الاباما کے پرائمری انتخابات کیلئے کاغذات جمع کرادیے ہیں۔

77 سالہ مائیکل بلومبرگ کے اثاثوں کی مالیت 54 ارب 10 کروڑ ڈالر ہے اور وہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 17 گنا زیادہ امیر ہیں، موجودہ صدر کے اثاثوں کی مالیت 3 سے 4 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے اعلان میں مائیکل بلومبرگ نے کہا کہ وہ صدارتی الیکشن میں اس لیے حصہ لے رہے ہیں تاکہ ٹرمپ کو ہرا سکیں اور امریکہ کی تعمیر نو کرسکیں۔ ’ مجھے یقین ہے کہ مختلف کاروباری اداروں، حکومت اور خیراتی کاموں میں میرا تجربہ مجھے اس قابل بنائے گا کہ میں واضح برتری کے ساتھ الیکشن میں فتح حاصل کرسکوں۔‘

صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہی مائیکل بلومبرگ نے اپنی تشہیری مہم کا آغاز بھی کردیا ہے، انہوں نے ٹی وی چینلز پر31 ملین ڈالر کے اشتہارات دیے ہیں جو 3 دسمبر تک چلیں گے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /بین الاقوامی