شیخ رشید نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کوصفر قراردیدیا

شیخ رشید نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کوصفر قراردیدیا
شیخ رشید نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کوصفر قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ اس ملک میں عمران خان کانام تحریک انصاف ہے اور اسی کانام اتحادی ہے، اتحادیوں کا کو ئی کردار نہیں ہے ، اس کی حیثیت صفر ہے ، صفر کو ایک ہزار سے بھی ضرب دو تو وہ صفر ہی رہے گا ۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہوتاہے کہ تاریخیں دے لیکن حکومت کے نئے سال میں عمران خان مسائل پر قابو پالیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان نے بہت بڑی مشق کی ہے ، دھرنا دنیا بہت مشکل کام ہوتاہے ، فضل الرحمان دھرنے کی ناکامی کے بعد تاریخیں نہ دیں تو کیا کریں ؟ سیاستدان کا تو کام ہی لوگوں کوامید دلائے رکھنا ہوتاہے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک میں عمران خان کانام تحریک انصاف ہے اور اسی کانام اتحادی ہے ، اگر کوئی الگ سے چورن بیچتاہے تو وہ اپنا وقت ضائع کررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کا کو ئی کردار نہیں ہے ، ان کی حیثیت صفر ہے ، صفر کو ایک ہزار سے بھی ضرب دو تو وہ صفر ہی رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیٹیں اگر چارگنا بھی ہوجائیں تو اس ملک میں ان کا کوئی رول نہیں ہوگا ،بلوچستان کی حد تک بات اور ہے ۔انہوں نے کہا کہ چینیوں کے مجھ پر راضی نہ ہونے کے حوالے سے چھپنے والی سٹوری باکل غلط سٹوری ہے ، عمران خان نے مجھے ریلوے میں مشیر رکھنے کی اجازت دی ہے ،یہ بڑی بات ہے ۔ انہوں نے کہاایم ایل ون پر میں نے ہی دستخط کئے ہیں اور میں ہی اس کوانجام تک پہنچاﺅں گا ، چینی مجھ پر مطمئن ہیں۔

مزید :

قومی -