فارن فنڈنگ کیس چائے کی پیالی میں طوفان،پہلے کچھ چھپایانہ اب کچھ چھپائیں گے:حماد اظہر

فارن فنڈنگ کیس چائے کی پیالی میں طوفان،پہلے کچھ چھپایانہ اب کچھ چھپائیں ...
فارن فنڈنگ کیس چائے کی پیالی میں طوفان،پہلے کچھ چھپایانہ اب کچھ چھپائیں گے:حماد اظہر

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریونیوحماد اظہر نے کہاہے کہ، فارن فنڈنگ کیس کو اپوزیشن نے ایسا پیش کر رہی ہے جیسے بہت بڑی چیز سامنے آ گئی ہو، چائے کی پیالی میں طوفان کو بڑا بنا دیا گیا ہے،ا لیکشن کمیشن دس ماہ تک یہ کیس لے کر بیٹھا رہا اور اب سکروٹنی کمیٹی بنائی ، ہم پیش ہونگے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز‘‘ کے پروگرام ” نیاپاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ قانون سب پر یکساں اپلائی کیاجائے ، فارن فنڈنگ کیس چائے کی پیالی میں طوفان کو بڑا بنا دیاگیاہے ، الیکشن کمیشن دس ماہ تک یہ کیس لے کر بیٹھا رہا اور اب سکروٹنی کمیٹی بنائی ، ہم پیش ہونگے ۔وفاقی وزیرحماد اظہر کا کہنا تھا کہ نہ پہلے کچھ چھپایا اور نہ کچھ اب چھپائیں گے،فارن فنڈنگ کیس کوسیاسی بنادیا گیا ہے ،اپوزیشن نے اس کیس کوایسے پیش کیا جیسے کوئی بڑی چیز سامنے آگئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن باقی انتخابات کی نسبت زیادہ شفاف تھا ،یہ بات میں نہیں بلکہ عالمی ادارے کہہ رہے ہیں۔ اُن کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی سکروٹنی ہوتی رہی  اور الیکشن کمیشن دوبارہ شواہد مانگے تو ہم دوبارہ بھی شواہد دیں گے ۔

مزید : قومی