خوبرو سپورٹس اینکر زینب عباس نے ’ خاموشی‘ سے شادی کرلی، نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

خوبرو سپورٹس اینکر زینب عباس نے ’ خاموشی‘ سے شادی کرلی، نکاح کی تصاویر ...
خوبرو سپورٹس اینکر زینب عباس نے ’ خاموشی‘ سے شادی کرلی، نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی خوبرو سپورٹس اینکر زینب عباس نے حمزہ نامی نوجوان کے ساتھ شادی کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر زینب اور حمزہ کی نکاح کی تصاویر سامنے آئی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جارہا ہے۔

دونوں کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

اس سے قبل زینب عباس کی ڈھولک کی رسم کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

ڈھولک کی تصاویر میں زینب عباس کے ساتھ کرکٹر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر بھی نظر آئیں.

خیال رہے کہ زینب عباس نے اپنے کیریئر کا آغاز نجی ٹی وی دنیا نیوز سے بطور نیوز کاسٹر کیا تھا۔

وہ دنیا نیوز کے خبرنامے میں سپورٹس کی خبریں پڑھا کرتی تھیں، بعد ازاں انہیں دنیا نیوز پر سپورٹس کا پروگرام دے دیا گیا۔

زینب عباس نے خبریں پڑھنے اور پروگرام کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ وہ کرکٹ کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتی بھی نظر آتی ہیں، انہوں نے ورلڈکپ 2019 میں بھی آئی سی سی کی طرف سے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے۔

وہ پاکستان کے پی ٹی وی سپورٹس کے علاوہ انٹرنیشنل چینلزپر بھی کرکٹ میچز کے دوران میزبانی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

مزید : Breaking News /کھیل