وٹہ سٹہ کی شادی سے انکار پربھائی نے بہن کوڈنڈے مارکرقتل کردیا

وٹہ سٹہ کی شادی سے انکار پربھائی نے بہن کوڈنڈے مارکرقتل کردیا
وٹہ سٹہ کی شادی سے انکار پربھائی نے بہن کوڈنڈے مارکرقتل کردیا

  



فیصل آباد(صباح نیوز)تھانہ صدرجڑانوالہ کے نواحی گاؤں395گ۔ب میں وٹہ سٹہ کی پیشکش پرشادی سے انکارکرنے پربھائی نے بہن کوڈنڈے مارکرقتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق وسیم اکرم اپنی25سالہ بہن نسرین کی شادی وٹہ سٹہ میں کرناچاہتاتھاجس پرنسرین نے انکارکردیا،اپنی  بہن کے انکار پر وسیم اکرم نے مشتعل ہوکراسے کے سرپرڈنڈے مارکرقتل کردیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد