’تحریک انصاف کو ہی برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ مقتدر قوتوں کے پاس پلان بی نہیں ہے‘ ایاز امیر کا حیران کن دعویٰ

’تحریک انصاف کو ہی برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ مقتدر قوتوں کے پاس پلان بی نہیں ...
’تحریک انصاف کو ہی برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ مقتدر قوتوں کے پاس پلان بی نہیں ہے‘ ایاز امیر کا حیران کن دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ تحریک انصاف صحرامیں اب اتنی دور چلی گئی ہے کہ اب تو ان کو برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ حکومت ، اپوزیشن اور مقتدر قوتوں سمیت کسی کے پا س بھی پلان بی نہیں ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ قانونی ماہرین کی رائے ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پر تحریک انصاف کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، زیادہ سے زیادہ یہ ہوسکتاہے کہ پیسے ضبط کئے جاسکتے ہیں لیکن پامامہ کے وقت بھی وکلاءیہی کہتے تھے لیکن پھر معاملہ چلتے چلتے بگڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں ہے بلکہ تحریک انصاف کی ناکامی بہت بڑی ہے ، یہ ایک خواب لیکر آئے تھے جو ان کی جانب سے عوام کو بھی بیچا گیا اور مقتدر قوتوں کو بھی بیچا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ احتساب ایک دلدل بن گیاہے ، ہونا یہ چاہئے تھا کہ تحریک انصاف کو پانامہ کیس کے حوالے سے ایک قانون بناناچاہئے تھا کہ آف شور کمپنی جس کی بھی ہے ۔ وہ مجرم ہے لیکن پھرہمشیرہ کی بھی آف شورکمپنی ہے اور جب ایسی معاملات ہوں تو پھر ایک خمینی طرز کا قانون بنانا مشکل ہوتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صحرامیں اب اتنی دور چلی گئی ہے کہ اب یاتو ان کو برداشت کرنا پڑے گا ۔ اس وقت نہ اپوزیشن کے پاس پلان بی ہے ، نہ حکومت کے پاس پلان اور نہ ہی مقتدر قوتوں کے پاس پلان بی نظر آتا ہے ۔