سعودی عرب میں پاکستانی بیوی کو بے دردی سے پیٹنے والا شوہر گرفتار، معاملہ گھر سے باہر کیسے آیا؟

سعودی عرب میں پاکستانی بیوی کو بے دردی سے پیٹنے والا شوہر گرفتار، معاملہ گھر ...
سعودی عرب میں پاکستانی بیوی کو بے دردی سے پیٹنے والا شوہر گرفتار، معاملہ گھر سے باہر کیسے آیا؟

  



طائف(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں پاکستانی خاتون کو بےدَردی سے مارنے پیٹنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق طائف کے ایک رہائشی علاقے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی،ویڈیو میں ایک بند گھر کے اندر سے خاتون کی دل دہلا دینے والی آہ و بکا سنائی دے رہی ہے۔ آوازوں سے صاف ظاہر ہورہا تھا کہ خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ویڈیو شیئر کرنے والے شخص نے لکھا کہ اس گھر سے روزانہ ہی مارپیٹ کی آوازیں آتی ہیں، پہلے کھڑکی کھلی ہوتی تھی جس پر خاتون باہر جھانک کر مدد کے لیے پکارلیا کرتی تھیں تاہم اب کھڑکی بند کردی گئی ہے اور صرف آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نےویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے پولیس سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جس پر طائف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا جو سکول ٹیچر اور نشے کا عادی ہے تاہم پولیس کی  جانب سے مذکورہ شخص کا نام اور قومیت کو ظاہر نہیں کیا گیا۔

مزید : عرب دنیا