کبڈی میچ کے دوران فائرنگ، 2 بچوں سمیت 3 افراد قتل،7 زخمی

کبڈی میچ کے دوران فائرنگ، 2 بچوں سمیت 3 افراد قتل،7 زخمی
کبڈی میچ کے دوران فائرنگ، 2 بچوں سمیت 3 افراد قتل،7 زخمی

  



لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) لکی مروت میں کبڈی میچ کے دوران پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق لکی مروت کے علاقے بخمل احمدزئی کے قریب خان کلی میں بچوں کے کبڈی میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق خان کلی میں بچوں کا کبڈی میچ جاری تھا کہ مخالف گروپ نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ 7 بچے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم 2 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 5 اور 8 سال کے 2 بچے بھی شامل ہیں جن کی شناخت رضوان، افنان اور جرار کے ناموں سے ہوئی۔افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /لکی مروت