پنجاب میں کس کی وجہ سے انتظامی بحران پیدا ہوا ، سینئر صحافی سلمان غنی نے نشاندہی کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سلمان غنی نے کہاہے کہ پنجاب میں انتظامی بحران نہیں ہے بلکہ پنجاب میں سیاسی بحران ہے ، یہ سیاسی بحران عثمان بزدار کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ان کی وجہ سے ہے جن کی جانب سے عثمان بزدار کو لگایاگیا ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی منتخب نمائندو ں سے نہ پوچھی جائے ، اس کی کارکردگی گلی محلے کے لوگ بہتر بتاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتظامی بحران نہیں ہے بلکہ پنجاب میں سیاسی بحران ہے ، یہ سیاسی بحران عثمان بزدار کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ ان کی وجہ سے ہے جن کی جانب سے عثمان بزدار کو لگایاگیا ہے۔
سلمان غنی کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا نہیں لگ رہا لیکن عثمان بزدار واحد وزیر اعلیٰ ہیں جن کیلئے اپوزیشن بھی دعا گو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا تو ان کواپنی پارٹی کے نوے فیصد ارکان بھی نہیں جانتے تھے اور نہ ہی یہ ان کوجانتے تھے، اس وقت پنجاب میں جمود طاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پکڑ کرنی ہو تو فارن فنڈنگ کے الزامات کافی ہیں لیکن یہ معاملہ ابھی چلے گا ۔